پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، عوام شدید گرمی میں اذیت میں مبتلا

تحصیل پنڈدادنخان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زور و شور سے کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید گرمی اور تپش میں اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔

للِہ شریف، پنڈدادنخان اور دھریالہ جالپ میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہے۔

کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں مساجد میں نمازیوں اور گھروں میں معصوم بچوں اور بوڑھوں کا برا حال ہے اور پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ سے گھریلو خواتین کو روزمرہ کے کام نبٹانے میں شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مساجد میں پانی کی کمی کی وجہ سے نمازیوں کو وضو کرنے میں میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پنڈدادنخان کی عوام نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سدباب کیا جائے۔ورنہ ہم شدید احتجاج ریکارڈ کروانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button