پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلماہم خبریں

این جی اوز اور مخیر حضرات کو مستحق افرادمیں راشن تقسیم سے قبل اجازت لینا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افرادمیں راشن تقسیم سے قبل ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افرادمیں راشن تقسیم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں،راشن کی تقسیم کے لئے متعلقہ افراد کو تحریری درخواست جمع کروا کر اجازت لینا ہو گی۔این جی اوز اور مخیر خضرات کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ انسداد کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کسی قسم کے اکٹھ اور بغیر اجازت نامہ کے راشن کی تقسیم کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ اس ضمن میں ضلع جہلم میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات دی جا چکی ہیں کہ اجازت نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ این جی اوز، مخیر حضرات، کسی فرد یا کسی بھی ادارے کی جانب سے راشن کی تقسیم سے قبل ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم میں رابطہ کریں اور درخواست کی منظوری پر ہی راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں ، بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close