دینہاہم خبریں

منگلا پولیس کی کارروائی، 3 رکنی مو یشی چو ر گینگ گرفتار، مویشی اور اسلحہ برآمد

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںمنگلا پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3رکنی مویشی چور گینگ گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر محمود احمد شاہ DSP/SDPO صدر سرکل کی زیر نگرانی عصمت محمود SI/SHO تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی موشی چور گینگ گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز، 5عدد بھینسیں، 1عدد گائے اور 1عدد موٹر سائیکل مالیتی 10لاکھ 70ہزار روپے برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button