جہلم

وفاقی محکمہ جات میں ہفتہ کی چھٹی ختم کی جائے۔ رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری تنظیمیں

جہلم: شہر کی رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی محکمہ جات میں ہفتہ کی چھٹی ختم کی جائے ، وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل بجلی کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث وفاقی اور پنجاب حکومت کے زیر اہتمام چلنے والے محکموں میں ہفتہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم چند ماہ قبل بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے باعث پنجاب حکومت کے تمام اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی ، مگر ابھی تک وفاقی محکموں میں دو چھٹیاں معمول کے مطابق ہو رہی ہیں، جس کے باعث صنعتکاروں ، تاجروں ، عوام الناس کو مشکلات درپیش ہیں جبکہ محکمہ سوئی گیس ، واپڈا، بینکنگ ، پاسپورٹ دفتر و دیگر محکمہ جات میں مسائل کے حل میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ موجودہ وقت میں حکومت بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا چکی ہے ، اسلئے ہفتہ کے روز وفاقی محکموں میں چھٹی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button