کھیوڑہ کے شہریوں نے ’’سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ‘‘ ٹرسٹ کا آغاز کر دیا

1

کھیوڑہ کے شہریوں نے ’’سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ‘‘ ٹرسٹ کا آغاز کردیا،شہر کی تعمیروترقی کے لیے تمام شہریوں سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ کے فورم سے غیر سیاسی ہو کر اپنے شہر اور آنے والی نسلوں کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی ابتدائی میٹنگ میں ملک یامین نے اس فورم کی رجسٹریشن کے تمام اخراجات مرزا اصغرمحمود نے ایک لاکھ روپے اور ملک عامر امتیاز نے آدھا ایکڑ زمین دینے کااعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مرزا اصغر کی رہائش گاہ پرسب سے پہلے اپنا کھیوڑہ کی ابتدائی میٹنگ ہوئی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔

ملک یامین نے تمام ساتھیوں کو سب سے پہلے کھیوڑہ کے فورم کے متعلق بتایا کہ ہمارے عزیز ملک مبشر آف دبئی نے ایک فورم بنایاہے اس فورم کو سیاست سے پاک رکھا جائے گااور مشن صرف یہ ہو گا کہ صرف اور صرف اپنے کھیوڑہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام شہریوں کو متحد ہونا ہو گا ۔

ملک یامین نے اس فورم کی رجسٹریشن کے متعلق آگاہ کیااور کہا کہ اس فورم پر جب بھی کسی قسم کی گفتگو ہونی ہے تو غیر سیاسی اور کر صرف اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہو گا اور شہر کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا۔

اس میٹنگ میں حاجی اعجاز احمد ملک ملک یامین ملک عامرامتیاز مرزا اصغر محمود ملک باصر کھوکھر ملک عبید انورملک خالدملک عظیم راجہ سہیل عارف ندیم مرزاغلام شبیر سابق کونسلر ملک قمر سابق کونسلر ملک شاہین ثاقب رسول شاہد ملک ماجداوران کے علاوہ دیگر شہریوں نے شرکت کی اور تمام شہریوں نے اپنے مفید صلاح مشورے پیش کیے اور مسائل پر روشنی ڈالی۔

تمام شہریوں نے متفقہ طور پر یقین دلایا کہ انشاء اللہ اپنے شہرکی تعمیروترقی کے لیے اس فورم پر غیر سیاسی ہو کر حق کی آوازبلند کریں گے اور تمام لوگوں نے ملک یامین مرزا اصغر محمود اورملک عامر امتیاز کی طرف سے اپنے شہر کے لیے دئیے گئے پیکج کے اعلانات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا حاجی اعجاز ملک نے اختتامی دعا کروائی اور کھیوڑہ شہر اور ملک سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  1. Rizwan کہتے ہیں

    اللّہ کرے یہ ٹرسٹ کھیوڑہ کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے اور حاسدوں اور مطلب پرست لوگوں سے محفوظ رھے۔ آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.