وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 20 جنوری کو پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

0

پنڈ دادنخان: وزیر اعلی پنجاب کا متوقع دورہ پنڈدادنخان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار 20جنوری کو نجی دودے پر پیر کھارا کا دورہ کریں گے ، سالٹ رینج ریسٹ ایریا میں شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے ، شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد دربار پیرکھارا پر حاضری دیں گے اورپیر کھارا کے قریب شتر مرغ فارم کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورے کی تیاریاں شروع، ڈی سی جہلم انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے ۔ وزیر اعلی پنجاب شتر مرغ فارم کے دورے کی بجائے پنڈدادنخان شہر کا دورہ کریں، سماجی حلقوں کا مطالبہ

پنڈدادن خان تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار20 جنوری بروز اتوار نجی دودے پر پیر کھارا تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے جہاں پر سالٹ رینج ریسٹ ایر یامیں شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے، اسکے بعد دربارہ پیر کھارا آئیں گے اورواپسی پر پیر کھارا کے قریب شتر مرغ فارم کا دورہ کریں گے۔

سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ پنڈدادنخان شہر کا دورہ کریں، تحصیل پنڈدادنخان تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے، سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی گورنمنٹ کالج میں سائنس کلاسز دس سال بعد بھی شروع نہ ہوسکی چک نظام ریلوے پل کی بندش ایک سال بعد بھی پل نہ کھول سکا۔

انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان موٹروے روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے جسکی وجہ سے مسلح ڈکیتی کی واردات عام ہے، پنڈدادنخان تا مصری موڑ روڈ مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے، شہر میں سیوریج سسٹم کی بندش اور تجاوزات جیسے مسائل کا شکار ہے، وزیراعلی پنجاب تحصیل کیلئے ہنگامی پیکج کا اعلان کریں، مقامی انتظامیہ صرف کھلی کچہریوں میں مصروف ہے، عملی طور پر اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.