منگلا کینٹ کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث کیری ڈبہ جل کر خاکستر

0

دینہ: شارٹ سرکٹ کے باعث کیری ڈبہ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا ،مسافر محفوظ رہے جبکہ کیری ڈبہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ سے میرپور کی طرف جانے والا کیری ڈبہ جسے ڈسٹرکٹ کورٹ جہلم کا ملازم رضا اسلام نامی شخص چلا رہا تھا جب منگلا کینٹ کے قریب پہنچا تو اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث کیری ڈبہ میں آگ بھڑک اُٹھی ،آگ کے بلند شعلوں سے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کیری ڈبہ میں سوار 2افراد نے کود کر اپنی جانیں بچائیں ،کیری ڈبہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.