جہلم

اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے نوجوانوں میں چنگ چی اور لوڈر رکشوں کی تقسیم

جہلم کی معروف فلاحی تنظیم اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کنتریلی روڈ نیو کالاآرائیاں میں اپنا روزگار پروگرام کے تحت ہنر مندنوجوانوں میں چنگ چی اور لوڈررکشوں کی چابیاں تقسیم کی گئیں تاکہ بیروزگار نوجوان باعزت روزگار کما کر اپنا اوراپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی معروف فلاحی تنظیم اسلام قریشی ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کنتریلی روڈ کالاآرائیاں میں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر معروف سماجی شخصیت الحاج اسلام قریشی نے کہاکہ اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ نے آدم شکیل آف لیڈز کے شکر گزار ہیں آدم شکیل اور دیگر دوستوں کے تعاون سے بے روز گار نوجوانوں کو باروزگار بنانے کیلئے چنگ چی اور لوڈررکشوں کی چابیاں تقسیم کی گئیں تاکہ بے روزگاری کاخاتمہ ممکن ہوسکے ، جس سے ہنر مند نوجوان روزی روٹی کماکر اپنااور اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکیں۔

اس موقع پر شہری سماجی رفاعی فلاحی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، منعقدہ تقریب میں بے روز گار نوجوانوں میں چنگ چی رکشوں اور لوڈرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button