جانوروں کی دیکھ بھال و بہتر پیدوار کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ شہزاد محبوب

0

دینہ: جانوروں کی دیکھ بھال و بہتر پیدوار کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ ملکی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ شہزاد محبوب نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع جہلم کے زیر اہتمام طمہ عجائب تحصیل دینہ جانوروں کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل دینہ ڈاکٹر مسعود حسین،انچارج ویٹر نر ی ہسپتال دینہ ڈاکٹر محمد عثمان ستار و دیگر عملہ کے ارکان و مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شرکاء پر زور دیا کہ جانوروں کی دیکھ بھال اور بہتر پیداوار کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی سفارشات پر عمل کریں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے جانوروں میں حفاظتی ٹیکہ جات ،کرم کش ادویات اور جدید طریقہ نسل کشی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں سے بہتر پیدوار اور نفع حاصل کرنے کیلئے ان سفارشات پر عمل انتہائی نا گز ہے مویشی پال حضرات نے محکمہ لائیو سٹاک کی اس کوشش کو بہت سراہا اور اسے مفید سر گرمی قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.