جہلم

ضلعی انتظامیہ کی غفلت، ضلع جہلم میں انڈوں نے ترپل سینچری عبور کر لی

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی غفلت، ضلع جہلم میں انڈوں نے ترپل سینچری مکمل کر لی۔

قیمت پنجاب ایپ پر پورے پنجاب میں انڈے فی درجن ڈیڑھ سو روپے سے ایک سو ساٹھ روپے فی درجن سرکاری ریٹ دیا گیا جبکہ ضلع جہلم میں قیمت پنجاب ایپ پر جہلم کی تینوں تحصیلوں اور ضلع میں انڈے فی درجن 319 روپے سرکاری ریٹ دیا گیا۔

ضلع جہلم دفتروں میں بیٹھ کر ریٹ دینے کے الزامات کی تصدیق ہوتی دکھائی دے رہی ہے، قیمت پنجاب ایپ پر چاروں تحصیلوں میں انڈے فی درجن ریٹ 319 روپے ہونا انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی منہ بولتی تصویر ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے انتظامیہ کی اس غفلت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ رمضان المبارک سے قبل ہی نہ صرف مرغی بلکہ ایشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام حکومت سے سخت نالاں نظر آ رہی ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button