جہلم

جہلم کے ممتاز سماجی شخصیت صفدر چغتائی کی رسم قل ادا کر دی گئی

جہلم: ممتاز سماجی شخصیت صفدر چغتائی کی رسم قل ادا کر دی گئی ، سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جہلم شہر کے معروف سماجی کارکن صفدر چغتائی جو گزشتہ روز مشین محلہ میں وفات پا گئے تھے کی رسم قل ان کے آبائی محلے مشین محلہ نمبر 3میں ادا کی گئی جس میںایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ،سماجی کارکن اسد ظہور، چیئرمین کیئر ٹیکرز میر اسفند یار اسد، سید مستفیض شاہ بخاری سمیت شہر بھر کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
صفدر چغتائی ضلع جہلم میں جانے پہچانے سماجی کارکن تھے جنہوں نے علاقہ کونسلر کے طور پر اپنے علاقے میں فلاحی سرگرمیوں کی مثال قائم کی، صفدر چغتائی کافی عرصہ سے علالت کا شکار تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button