پنڈدادنخان

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ٹھل کی اپ گریڈیشن کیلئے اہلیان ٹھل پرجوش

پنڈدادنخان: گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ٹھل کی اپ گریڈیشن کیلئے اہلیان ٹھل پرجوش،کاغذی کارروائی بھی تقریباً مکمل، اپنی مدد آپ کے تحت مسجد، 1 عدد لائبریری ہال، 2 عدد ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر اور 12 کنال اراضی سکول کے نام کردی۔سی ای او ایجوکیشن سے خصوصی توجہ کا مطالبہ،توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے۔ اہلیان گاؤں کی میڈیا سے گفتگو

تفصیل کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں ٹھل کے بوائز پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن کیلئے گزشتہ سال سے تگ و دو جاری ہے جس سلسلہ میں اہلیان گاؤں نے سی ای او ایجوکیشن و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت دیگر حکام کو نہ صرف تحریری درخواستیں دی رکھی ہیں بلکہ آن گراؤنڈ بھی تمام ریکوائرمنٹ مکمل کردی گئی ہیں ۔

اہلیان گاؤں نے اپنی مدد آپ کے تحت سکول میں 1 عدد مسجد، 1 عدد لائبریری ہال، 2 عدد ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر اور سکول کیلئے 12 کنال اراضی کا انتقال کروادیا ہے ۔

اہلیان گاؤں نے گزشتہ روز میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس جدید دور میں بھی ہمارے بچے پرائمری کے بعد تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں یا بچوں کو 3 کلومیٹر دور پنڈی سید پور سکول جانا پڑتا ہے، اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن کو متعداد بار درخواستیں بھی دی ہیں اور ضروری ریکوائرمنٹ بھی پوری کردی گئی ہے ۔

اہلیان گاؤں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ایجوکیشن ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں ورنہ ہمیں احتجاج، دیگر قانونی واخلاقی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button