ڈومیلی

راجہ یاورکمال کا ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کا دورہ، بڑاگواہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈومیلی: ایم پی اے راجہ یاورکمال کا ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کا دورہ، علاقہ بڑاگواہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ کیا، انکے ہمراہ راجہ معروف عابد بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاورکمال نے ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایم پی اے راجہ یاورکمال نے بڑاگواہ اور گردونواح میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام میں تیزی اور معیارکوبہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

اس کے علاوہ علاقے میں مختلف دیہاتوں میں جاکرفاتحہ خوانی بھی کی اور لواحقین کیساتھ افسوس کااظہارکیا، ایم پی اے راجہ یاورکمال کے ہمراہ راجہ معروف عابد سینئر رہنماپاکستان تحریک انصاف بڑاگواہ بھی موجود تھے۔

ایم پی راجہ کمال نے کہا کہ بھاول آباد گاؤں کو جانے والی لنک سڑک مین سڑک سے گاؤں تک کی بھی منظوری ہوگئی ہے، کچھ دن تک اس پر کام شروع ہوجائے گا۔اس لنک سڑک کو راجہ عابد معروف نے خصوصی کاوش سے منظور کرایا جس پر اہلیان ڈھوک بھاول آباد نے ایم پی اے راجہ یاورکمال اور راجہ معروف عابد کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button