منگلااہم خبریں

امام مسجد سمیت جہلم کے ڈکیت گروہ کا اسلام گڑھ میر پور پر دھاوا، سرغنہ سمیت 5 خطرناک ڈاکو گرفتار

منگلا: جہلم کے ڈکیت گروہ کا اسلام گڑھ میر پور پر دھاوا ، سرغنہ سمیت 5 خطرناک ڈاکو گرفتار، پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میر پورآذاد کشمیر پولیس کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ڈی ایس پی راجہ نوید عارف نے بتایا کہ 19 نومبر کو ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے خطرناک ڈکیت گینگ عمران شفیق ولد محمد شفیق سکنہ شیخوپورہ ، محمد اسماعیل ولد عبدالغفورسکنہ کریالہ جالپ( پنڈادادنخان) ، مرزا شہباز بیگ ولد مرزا سجاد بیگ ساکن ملوٹ حال مقیم محلہ ویسٹ کالونی جہلم کینٹ ، دلدار حسین ولد اقتدار حسین سکنہ ڈھوک وہاب دین ، نزد بسمہ اللہ مسجد جناح ٹاؤن، سلطان عارف ولد محمد عارف ساکن جناح ٹاؤن وہاب کالونی جو کہ آتشیں اسلحہ سے لیس تھے۔
ڈکیتی کرنے کی غرض سے میر پور آذاد کشمیر کے علاقہ اسلام گڑھ میں سفید رنگ کی ایکس ایل آئی کارپر سوار ہو کر آئے ملزمان کو ڈکیتی کرنے کی اطلاع دینے والا ملزم حافظ محمد اسماعیل جو کہ ایک مسجد میں بطور امام مسجد خدمات سرانجام دے رہا ہے کو ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتا رکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان سے اہم انکشاف کی توقع کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. یہ عرفان سلیم کہ اپنے بندے ہی ہوتے ہیں 😂 فکر کی بات نہیں ہے 😂 بس ریوارڈ ملے گا کیس بعد میں بند ہو جاے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button