جہلم پولیس نے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

0

جہلم: یکم فروری کو محلہ کوٹ کلا ں کے محمد صدیق نے تھانہ میں اطلاع دی کہ اس کے بھائی محمد یوسف اور بھتیجے محمد سجاد کو نا معلوم افراد نے بغیر کسی وجہ کے قتل کر دیا ہے۔

یہ دوہرا قتل پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ایس ڈی پی او کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اسلم اور محمد وقار کو گرفتار کر لیا ۔

تیسرے ملزم محمد شہزاد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

علاقہ کے عوام ڈی پی او کی مثبت اور بر وقت حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سراہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.