جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد متاثر، ایک اور مریض انتقال کر گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 11 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے۔

اس وقت ضلع بھر میں 158 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 72 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 71374 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1817 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1605 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم میں مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 49 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 57181 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1325 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 49 اموات ہوئی ہیں۔ ضلع بھر میں اب تک 66 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

جہلم میں اب تک 3 سکول سیل کیے گئے ہیں اس کے علاوہ تحصیل دینہ میں گاؤں مفتیاں سیداں کی ایک گلی اور تحصیل پنڈ دادنخان میں محلہ شاہ پور کو سیل کیا گیا ہے۔

اب تک 1875 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 1914 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button