جہلم

جہلم میں 8 افراد کا داراپور کے رہائشی پر تشدد، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، مقدمہ درج

جہلم میں 8 افراد کا داراپور کے رہائشی پر تشدد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا سخت نوٹس، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حسنین شاہ ولد الطاف سا کن کوٹلی سیداں کو رزاق عرف کاکے شاہ ہمراہ 7 ملزمان نے مسلح ڈنڈے و اسلحہ آتشیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ شدید مضروب ہوکر سول ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے، تھانہ چو ٹالہ نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتای کے لئے ٹیمیں روانہ ہو گئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ جہلم میں کسی شخص کو بھی غندہ گردی یا کسی قسم کی ز یادتی کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی بلکہ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button