پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان میں گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز +عدنان یونس سے)تحصیل پنڈدادنخان میں گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، بچوں کا ناشتے کئے بغیر سکول جانا معمول بن چکا ہے ، اہل علاقہ کا وزارت پیٹرولیم سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف محلو ں عالم شاہ نمبر ایک اور دو،محلہ تیلیا ں والا،محلہ اسلامیاں سکول،محلہ جعفریہ،کوٹ سلطان اور محلہ بلوچاں والا میں گزشتہ ایک ہفتہ سے صبح سے شام تک گیس بند کر دی جاتی ہے اگر گیس آئے بھی تو نہ ہو نے کے برابر ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ ذہنی اذیت اور شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

تحصیل پنڈدادنخان میں گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ اہل علاقہ نے وزارت پیٹرولیم اور اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button