پیر محمد نواز شاہ کرمانی آف پنن وال شریف حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے

0

دھریالہ جالپ: آستانہ عالیہ نقشبندیہ دربار حضرت شیخ علی شاہ کے گدی نشین معروف مذہبی پیشواء حضرت پیر محمد نواز شاہ کرمانی آف پنن وال شریف تحصیل پنڈدادن خان ضلع جہلم حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کو والد ِ محترم حضرت شیر علی شاہ کے مزار کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر کی مذہبی اور سماجی شخصیات مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ مختلف درباروں کے گدی نشین انتظامیہ پنڈدادنخان اور صحافیوں کے علاوہ ہر مکتبہِ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مرحوم اہلسنت والجماعت کی تنظیم کے نڈر لیڈر اور تبلیغ اسلام کے بے تیغ سپاہی تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند کرئے اور لواحقین کے علاوہ مداحوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.