نظام عدل اگر انسان اپنے اوپر لاگو کر لے تو کفر مغلوب اور اسلام غالب ہو جائے گا، علامہ شفقت علی نقوی قمی

0

دینہ: ہادیان بر حق انبیاء و مرسلین اور انکے جانشین و اوصیاء انسانیت کی بھلائی کیلئے آتے رہے اور خالق حقیقی اللہ رب العزت کے بنائے ہوئے قوانین کی پاسداری کو عبادت کا درجہ دے کر موجب ثواب قرار دیتے رہے جبکہ لادین قوتیں ہر دور کے ہادی برحق سے ٹکرا کر شیطانیت کو فروغ دینے میں مصروف رہیں، حضرت موسیٰ علیہ اسلام حکم خدا سے مخصوص ایام کیلئے امت سے علیحدہ ہوئے تو جناب ہارون ؑ کو اپنا نائب وجانشین اور الٰہی نمائندہ بناکر گئے۔

یہ بات علامہ سید شفقت علی نقوی قمی نے جشن ولادت امام بر حق ہادی دوراں صاحب العصر و الزمان امام مہدی ؑعج سے منسوب سالانہ جشن سعید کی محفل بفرمان قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی یوم عدل کی مناسبت سے سید محسن نقوی کے زیر اہتمام خطاب کرتے ہوئے امام بارگاہ دربار حسینی ہڈالہ سیداں دینہ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ گویا عدل الٰہی کا تقاضہ ہے کہ امت ہو تو ہادی کا ہونا ضروری ہے ایسے میں آج کے دور میں ہادی برحق کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتا جو ظلم و جور سے بھری ہوئی دنیا کو عدل و انصاف کا گہوارہ بنا کر مظلومان جہان کا خیر خواہ اور دشمنان دین اسلام کی تباہی کا موجب قرار پائے گا نظام عدل اگر انسان اپنے اوپر لاگو کر لے تو کفر مغلوب اور اسلام غالب ہو جائے گا اور حقیقی فتح حق کو ہی ہونی ہے جبکہ باطل مٹ جائے گا یہ خدا کا سچا وعدہ ہے۔

محفل سعید سے ادیب رضوی ،شیخ آصف ،عمار رضا،نے بھی ہدیہ عقیدت پیش کیا پروگرام میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اختتام جشن پر عالم اسلام کے اتحاد،پاکستان کے استحکام اور عساکر پاکستان کی مکمل کامیابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.