دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 490 ہو گئی

ضلع جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 490 ہو گئی، 477 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 10503 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 490 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 476 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 477 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں، جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 648 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں جن کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 2934 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button