دینہ کے علاقہ موہال میں معمولی تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی، 6 افراد گرفتار

0

دینہ: نواحی علاقہ میں معمولی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہو اہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، متعدد افراد گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقے موہال میں معمولی تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس معمولی زخمیوں عادل اور مدثر کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ ملاحظہ کے لیے پہنچی تو دوسرا گروپ بھی پہنچ گیا،بابر گروپ نے ہسپتال پہنچ کر چھریوں سے وار کر کے عدنان اور شہزاد سمیت 5 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس نے ہسپتال سے دونوں گروپس کے 6 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے پاس آتشیں اسلحہ بھی تھا جسے لہراتے ہوئے کچھ لوگ موقع سے فرار ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.