جہلم

سید مظہر عباس نقوی کو انجمن شہریان کا سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہونے پر مبارکباد۔ قیصر محمود ڈار

جہلم: معروف سینئر صحافی و کالم نگار سید مظہر عباس نقوی کو انجمن شہریان جہلم کا سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس امر کا اظہار کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی ترقی کا سفر جاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین روزگار تحریک پاکستان قیصر محمود ڈار نے سید مظہر عباس نقوی اور دیگر انجمن شہریان جہلم کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن شہریان جہلم شہر کی نامور سماجی تنظیم ہے جس کا منشور شہری مسائل کی بہتر انداز میں حل طلبی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ نو منتخب عہدیداران جہلم کی تعمیر و ترقی اور مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے بہتر سے بہتر خدمات پیش کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button