جہلم

جہلم اور دینہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 4 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ، خنجر اور شراب برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق نعیم شہزاد ASIتھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امجد علی ولد شوکت حسین ساکن محلہ بابا مہدی شاہ جہلم سے خنجر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
نعیم اقبال ASIتھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز علی ولد مجاہد علی ساکن چک اکا تحصیل دینہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
صداقت علی T/ASIانچارج چوکی مصر ی موڑ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر عباس ولد لیاقت علی ساکن منڈی بہاؤ الدین سے پسٹل 30بور معہ 4روندز بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم علی رضا ولد خادم حسین ساکن کوٹلی سیداں سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button