پنڈدادنخان

تاریخی اہمیت کے حامل مقام کھیوڑہ شہر کی سابقہ انتظامی پوزیشن بحال کی جائے۔ راجہ افتخار احمد شہزاد

پنڈدادنخان: تاریخی اہمیت کے حامل مقام کھیوڑہ شہر کی سابقہ انتظامی پوزیشن بحال کی جائے، اہم صنعتی شہر ہونے کے سبب ٹاؤن کمیٹی کا درجہ بحال رکھا جائے، کھیوڑہ کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم، صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان راجہ افتخار احمد شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر کی تحصیل کونسل میں شمولیت سے شہر کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہو گا۔

راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ کھیوڑہ کان نمک کے باعث دینا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے اس لیے اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کھیوڑہ شہر کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دلوانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، اس اہم ایشو پر کھیوڑہ کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button