جہلم

کھلونا نما جعلی کرنسی نوٹوں کی کھلے عام فروخت، بانی پاکستان کی بے حرمتی ہونے لگی

جہلم: کھلونا نما جعلی کرنسی نوٹوں کی مارکیٹ میں کھلے عام فروخت جاری ، بانی پاکستان کی تصویر جعلی نوٹوں پر شائع ہونے سے قائد کی بے حرمتی ہونے لگی، عرصہ دراز سے شہری اور دیہی حلقوں میں جعلی کرنسی نوٹوں کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔
مزکورہ دھندے میں ملوث عناصر اپنے کارروبار کو فروغ دینے کے لئے ٹافیوں اور بسکٹ وغیرہ میں انعامات کے لالچ میں جعلی کرنسی نوٹ بھی ڈال رہے ہیں، تاکہ شہری اور مضافاتی علاقوں کی دکانوں پر خریداری کرنے کی غرض سے آنے والے معصوم بچے روپوں کے لالچ میں ٹافیاں اور بسکٹس زیادہ سے زیادہ خرید سکیں۔
بچے ناسمجھ ہونے کی وجہ سے خریدی گئی اشیاء کھانے کے بعد جعلی نوٹ زمین پر گرا دیتے ہیں جس پر بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر بھی شائع کی ہوئی ہوتی ہے۔جس پر سے نہ صرف سارا دن ٹریفک اور شہریوں کا گزر ہوتا ہے بلکہ جعلی کرنسی نوٹوں کو کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر بھی پھینک دیا جاتا ہے ، جس سے بانی پاکستان کی بے حرمتی اور کارروبار کو اوچھے ہتھکنڈوں کے زریعے فروغ دینے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہے۔
شہری، سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین سمیت عوامی حلقوںنے ارباب اختیا رسے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پاکستان کی تصویر شائع کرکے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور جعلی نوٹو ں کی چھپائی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ بانی پاکستان محمدعلی جناح کی عزت و تکریم میں اضافہ ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button