ڈومیلی

عائشہ سائنس اکیڈمی فارگرلز بڑاگواہ کی بی ایس سی کی طالبات کے بعد انٹر کی طالبات نے بھی میدان مار لیا

ڈومیلی: انٹر میڈیٹ میں عائشہ سائنس اکیڈمی فارگرلزبڑاگواہ کی طالبات نے بی ایس سی کے بعد انٹر میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کردیا،کچھ دن پہلے بی ایس سی کی طالبات نے اچھے نمبر لیکر کامیابی حاصل کی تھی اور آج انٹر کی طالبات نے بھی اپنے والدین اور اساتذہ کا سرفخر سے بلندکردیا۔

مقدس جبین 712،ثناویہ 712،سوہاامن کیانی 709،جویریہ نایاب611،ربیعہ اعجاز687،کنزہ جاوید580اورنفیس فاطمہ نے540نمبر حاصل کئے،ان بچوں نے فرسٹ ایئر میں بھی اچھا رزلٹ دیاتھا اور اب سیکنڈ ایئر میں بھی کامیابی حاصل کی،بچیوں کے والدین نے عائشہ سائنس اکیڈمی کے ڈائریکٹر سفیرحمزہ طاہر کومبارکباد پیش کی اور مٹھائیوں کے تحفے دیئے۔

والدین نے کہا کہ آج ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری بیٹیاں اپنے مشن سے کامیاب ہوگئی ہیں،ہم سفیرحمزہ طاہر کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں کہ جنہوں نے دینہ کی بجائے بڑاگواہ میں اکیڈمی کھول کرہماری بچیوں کو اچھی تعلیم دی،اگریہ اکیڈمی نہ ہوتی تو ہماری بچیاں قریب کالج نہ ہونے کی وجہ سے دینہ یا جہلم جاتی ،اور انکو بہت سے مسائل پیش آتے،اس اکیڈمی کے ابھی تک جو بھی رزلٹ آرہاہے سب میں کامیابی حاصل ہوئی۔

ڈائریکٹر سفیرحمزہ طاہر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج الحمداللہ میرا مقصد پورا ہوا تمام بچیاں کامیاب ہوئی،میں نے اس وجہ سے بڑاگواہ میں اکیڈمی کھولی کیوں کہ یہاں دیہی علاقوں میں کالج نہیں نہ ہی کوئی اچھی اکیڈمی ہے میں روزانہ دینہ سے آتارہاہوں ،صرف ان بچیوں کی خاطر تاکہ اس علاقے کی بچیاں اچھی تعلیم حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی بچیوں نے سرفخر سے بلند کیا اور اب بی ایس سی ،سیکنڈ ایئرمیں بھی کامیابی حاصل کی میں ان والدین کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، یہ بچیاں یا میں مبارکباد کا مستحق نہیں ہوں بلکہ انکے والدین کا مبارکبادکے مستحق کے جنہوں نے ان پر پوری توجہ دی ٹائم کی پابندی کرائی،اس کے علاوہ اسی اکیڈمی کی بچیوں نے آج یونیورسٹی میں باآسانی داخلہ حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button