شمس و قمر کے متصل سفر کا عکاس دنیا میں سفر حسین ؑ و مولا غازی عباس ؑ ہیں، عمران حیدر ساقی

0

دینہ: شمس و قمر کے متصل سفر کا عکاس دنیا میں سفر حسین ؑ و مولا غازی عباس ؑ ہیں جن کی وجہ سے دین خدا زندہ و تابندہ ہے نبی پاکﷺ کے مزاج شناس مولائے کائنات علی ؑ تھے تو محسن انسانیت امام حسین ؑ اشاروں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا نام عباس ؑ ہے شعبان المعظم میں ظہور پذیر ہونے والے انوار الٰہی کربلا کے درفشاں ستارے ہیں۔

یہ بات علامہ عمران حیدر ساقی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے فرمان پرہفتہ ولائے محمدﷺ و آل ؑ محمد ﷺ ولادت امام حسین و مولا غازی عباس ؑ سے منسوب ٹی این ایف جے دیہہ کونسل ہڈالہ سیداں دینہ کے زیر اہتمام سالانہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم نے اپنے بیان میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ کالعدم جماعتوں کے افراد کو نئے ناموں سے کام کرنے سے سختی سے روکا جائے نیز تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی بیرونی امداد اور فنڈنگ پر پابندی کو یقینی بنائے تاکہ قوم و ملت خود اعتمادی جیسے پھل سے مستفید ہو سکے۔

جشن ولادت سے ذاکر اظہر علی تلہاڑہ ،ادیب رضوی ،شیخ آصف علی ،ملک الیاس ،ملک وقاص نے بھی خطاب کیا،پروگرام عالم اسلام کے اتحاد اور مملکت پاکستان کے استحکام کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.