جہلم

10 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سرکاری ملازمین محکمہ اوقاف کی آمدن میں رکاوٹ بن گئے

جہلم: 10سال سے زائد عرصہ سے تعینات سرکاری ملازمین محکمہ اوقاف کی آمدن میں رکاوٹ بن گئے بااثر ملازمین ہیڈ آفس سے ساز باز ہو کر گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی دربار پر تعینات، زائرین کا سیکرٹری اوقاف پنجاب، صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سے نوٹس لینے اور ملازمین کے تبادلوں کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف میں تعینات ملازمین پچھلے کئی سالوں سے زائد عرصہ سے ایک ہی ضلع میں درباروں پر تعینات ہیں جنہوں نے درباروں کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیاہے ، اور ہیڈ آفس میں حصہ دیکر ملازمین ایک ہی دربار اوردفتر میں سالوں سے تعینات ہیں، بااثر ملازمین نے محکمہ اوقات کے درباروں پر پڑے کیش بکسوں کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے ملازمین زائرین سے منتیں اور نقدی ہڑپ کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

ضلع جہلم، ضلع چکوال میں تعینات محکمہ اوقاف کے افسران و ملازمین بھی پچھلے کئی سالوں سے زائد عرصہ سے تعینات ہے زائرین نے سیکرٹری اوقاف پنجاب، صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سے 10 سالوں سے زائد عرصہ سے ایک ہی دربار پر تعینات عملہ کو تبدیل کرنے اور کیش بکسوں کی کشادگی میں ایماندار عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button