پڑی درویزہ

ماسٹر فضل داد اور ماسٹر عبدالرزاق کے بڑے بھائی صوبیدار (ر) فضل حسین غازی انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: آبائی طور پر نواحی علاقہ چھبر سیداں اور حال مقیم پڑی درویزہ کے رہائشی ماسٹر فضل داد ، ماسٹر عبدالرزاق برادران کے بڑے بھائی صوبیدار (ر) فضل حسین غازی انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی عمر 84سال تھی، مرحوم عارضہ ذیابیطس میں مبتلا تھے، مرحوم کے پسماندگان میں اکلوتا بیٹا ماسٹر محمد افضال شامل ہے، مرحو م دوران ملازمت 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں میجر عزیز بھٹی شہید کے دستے میں شامل تھے، 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں بھی شریک رہے۔

واضح رہے کہ مرحوم مصو بیدار (ر) فضل حسین غازی ، سیکریٹری یونین کونسل کوہالی تحصیل سوہاوہ ملک محمد ندیم ، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے لیب ٹیکنیشن ملک کاشف رضا اور ملک محمد فیاض کے تایا تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بابا رحمتہ اللہ قبرستان پڑی درویزہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ کے بڑے اجتماع میں سیاسی سماجی اور تعلیمی شخصیات کے ساتھ ساتھ پیر صفدر حسین سجادہ نشین دربار عالیہ مخدوم جہانیاں، چوہا سیدن شاہ چکوال اور مقامی صحافی پروپرائٹر عوامی کمپیوٹر کمپوزنگ اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ پروفیسر افتخار محمود بھی شامل تھے جبکہ نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبرسیداں پیر سید غلام علی شاہ نے کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button