جہلم

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی طرف سے سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف شکایات کے انبار

جہلم: وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی طرف سے سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف شکایات کے انبار، بدترین کارکردگی پر میونسپل کارپوریشن، محکمہ ریونیو، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، پبلک ہیلتھ، محکمہ سوئی گیس، این ایچ اے ،پی ڈبلیو ڈی، ایم اینڈ آر، محکمہ معدنیات سرفہرست، شہریوں کی طرف سے مذکورہ محکموں کے خلاف وزیراعظم پاکستان سے تحقیقات و کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں سمیت منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی مذکورہ محکموں کی کارکردگی سے نالاں ، انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق شہری اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات بھجوائیں تو فوری طور پر متعلقہ محکمہ کی طرف سے اسکو حل کروایا جا سکتا ہے۔

مشاہدہ میں آیا ہے کہ شہر بھر میں میونسپل کارپوریشن، پبلک ہیلتھ کی ناقص کارکردگی کیوجہ سے سیوریج کا گندا پانی گلی محلوں میں مٹر گشت کرتا دکھائی دیتا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کا شعبہ بلڈنگ اور پبلک ہیلتھ کی ناقص حکمت عملی کیوجہ سے شہری گندہ پانی استعمال کرنے کیوجہ سے مہلک امراض میںمبتلا ہورہے ہیں۔

محکمہ معدنیات ، آرٹی اے سیکرٹری، محکمہ سوئی گیس سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شہریوں کو مشکلات میں دھکیل رکھا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑ رہی ہیں۔

شہریوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میں جنگل کا قانون نافذ ہے ، ایڈمنسٹریٹر کی عدم دلچسپی کیوجہ سے شہریوں کے مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے مسائل میں اضافے کا سبب بنے والے سرکاری اداروں کے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ انکوائریاں کروا کر غفلت کے مرتکب افسران و ذمہ داران کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button