جہلماہم خبریں

عیدالاضحٰی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر وقار علی خان

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال کی زیر صدارت عیدالاضحٰی اور محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی افسران اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عیدالاضحٰی اور محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی اورمحرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کئے جائیں گے تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاکوقائم رکھا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے اور زیر وٹالرنس کی پالیسی کے تحت معاشرتی امن کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے خطاب کرتے ہوئے عیدالاضحی اورمحرم الحرام میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button