تھانہ جلاپورشریف پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

0

جلالپورشریف: تھانہ جلاپورشریف پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بدنام زمانہ منشیات فروش گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا، منشیات فروش افراز احمد عرف بلو بٹ دھریالہ جالب کا رہائشی ہے، پولیس نے مخبر کی اطلاع پرناکہ بندی کر کے 1300گرام چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلاپورشریف کے نو تعینات ایس ایچ او جواد انورخان نے ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، گزشتہ روز سرشام مخبر کی اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او تھانہ جلاپورشریف نے ماتحت ملازمین کو فوری ناکہ بندی کا حکم دیا۔

بعدازاں پنڈدادنخان کی جانب سے آنے والی سفید رنگ کی مشکوک کار نمبریAkj690 کو روکا جس کے ڈرائیور بدنام زمانہ منشیات فروش افراز علی عرف بلو بٹ ساکن دھریالہ جالب نے بھاگنے کی کوشش کر تاہم پولیس ملازمین نے دبوچ لیا، بعدازاں ملزم کے قبضہ سے 1300گرام چرس برآمد کر کے 9c کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش افراز علی عرف بلو بٹ ولد ارشد محمود دھریالہ جالب کا رہائشی ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا جو کہ وی آئی پی گاڑی چکوال سے رینٹ پر حاصل کر کے اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرتا جبکہ مذکورہ ملزم نے پولیس کی نظروں سے اوجھل رہنے کے لئے کافی عرصہ سے چکوال میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔

علاقہ مکینوں نے کامیاب کارروائی پر پولیس تھانہ جلاپورشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.