عمران خان کا 14مارچ کو دورہ پنڈدادنخان، پی ٹی آئی کئی دھڑوں میں تقسیم

صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنے اپنے پینا فلیکس لگا دئیے

0

پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے تحصیل پنڈدادنخان کے دورے کے موقع پر PTI کئی دھڑوں میں تقسیم، صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنے اپنے پینا فلیکس لگا دئیے کیونکہ ایم این اے کے امیدواروں نے کئی امیدواروں سے وعدے کیے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں قائد تحریک انصاف عمران خان کا دورہ متوقع ہے۔علاقہ تھل اور جالپ کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنے اپنے پینا فلیکس لگائے ہوئے ہیں، قیادت نے ہر اک کو ٹرک کی لا ل بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔جس کا بہت بڑا نقصان تحریک انصاف کو قومی الیکشن میں ہو گا۔

پرانے اور مخلص کارکنوں نے ذرائع کو بتایا کہ ایم این اے کے امیدواروں کی وجہ سے ضلع جہلم میں تحریک انصاف کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔کیونکہ سات آٹھ صوبائی اسمبلی کے امیدوار اپنے آپ کو پارٹی کا امیدوار سمجھ کر کئی ماہ سے اپنی اپنی الیکشن کمپین چلا رہے ہیں اور عین وقت پر ان کو جب ٹکٹ نہ ملا تو وہ ایم این اے کے امیدواراور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی بھر پور مخالفت کریں گے۔

مخلص کارکنوں نے قائد تحریک عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضلع جہلم میں پارٹی معا ملات کو اپنے ہاتھ میں لیکر پارٹی میں دھڑے بندی کو ختم کروائیں ا گر ایسا نہ ہوا تو پھر پارٹی کو قومی الیکشن میں شکست کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.