دھریالہ جالپ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 افراد شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: دھریالہ جالپ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ فیکٹری موڑ دھریالہ جالپ کے قریب بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار محمد شکیل ولد محمد صادق عمر 40 سال اور یاسر عنایت ولد مظہر حسین عمر 31 سال سکنہ شیرپور شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.