جہلماہم خبریں

یوم قائد اور کرسمس؛ صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائینگے۔ سیف انور، سید حماد عابد

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا ہے کہ یوم قائداعظم اورکرسمس کے موقع پر صفائی ستھرائی اور چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے حوالے سے ضلعی بین المذاہب کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلعی افسران، صدر انجمن تاجران چوہدری عارف محمود، قاری عمر فاروق، قطب شاہ، ایرک وکٹر، پاسٹر کامران، پاسٹر سمائل مسیح کے علاوہ مسیحی کمیونٹی کے دیگر مذہبی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس،ضلعی اراکین بین المذاہب امن کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے کرسمس اور قائداعظم ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں استقرار امن کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔ مسیحی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔
اجلاس میں کرسچن کمیونٹی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرسمس کے موقع سستے بازار لگوانے کے اقدامات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ کرسمس کے موقع پر تمام چرچز میں بجلی و گیس اور لائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں جس پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تمام تر انتظامات کو یقینی بنانے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو مسیح برادری نے سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button