جہلم

بااثر شخصیت کا سینئر صحافی شہزاد بٹ کے دفتر پر دھاوا، قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں

جہلم: بااثر شخصیت کا معروف سینئر صحافی کرائم رپورٹر شہزاد بٹ کے دفتر پر دھاوا، قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں ، ڈی پی او جہلم سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے معروف سینئر صحافی کرائم رپورٹر غلام عباس شہزادبٹ نے اپنا دفتراقبال پلازہ ماڈل کالونی شاندار چوک میں قائم کر رکھا ہے جہاں شہر سمیت مضافاتی علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اشاعت کرکے ان کے مسائل حل کروانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے ۔ اقبال پلازہ میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت بڑھنے کی بابت متعدد مرتبہ پلازہ مالک کو مطلع کیا گیا ،پلازہ مالک کے کار خاص نے پچھلے چند روز سے حراساں کرنا شروع کر رکھا تھا ۔

گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہمراہ اس وقت حملہ کر دیا جس وقت میں صحافتی امور سرا نجام دے رہا تھا میرے شور واویلا کرنے پر کارخاص دیگر ساتھیوں سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع صحافی برادری میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے ڈی پی او جہلم سے نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button