پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان میں عطائیت کی بھرمار، ناتجربہ کار عطائیوں نے کلینکس کھول لئے

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں عطائیت کی بھرمار، ناتجربہ کار عطائیوں نے کلینکس کھول لئے ۔ ڈرگ انسپکٹرکی طرف سے عطائیوں کو کھلی چھوٹ ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے گلی محلوں میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈال لئے انسانی جانوں سے کھیلنے کا دھندہ عروج پر، جن کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ، مختلف گاؤں اور قصبوں کی یہ حالت ہے کہ ان پڑھ لوگ بڑے بڑے بورڈ لگا کر کلینکس پر بیٹھ کر قیمتی انسانی جانوں پر تجربے کر رہے ہیں ، جس کیوجہ سے آئے روز غلط انجکشن لگنے کے باعث اور زائد المعیاد ناقص ادویات کے استعمال سے سادہ لوح شہری و دیہاتی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان میں ڈرگ انسپکٹر تعینات ہونے کے باوجود تحصیل بھر میں عطائی ڈاکٹروں نے سینہ زوری کرتے ہوئے اور سیاسی آشیر باد پر کلینکس قائم کر رکھے ہیں ۔ جو سارا دن شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button