نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشیاں منانا ہم سب پرواجب ہے۔ سید عرفان امیر شاہ بخاری

0

سوہاوہ: نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشیاں منانا ہم سب پرواجب ہے،عید میلاد النبیﷺ سب عیدوں کی عید ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے،آپﷺ نے انسانیت کو جہالت ،فساد اور ظلم و ستم سے نکالا اور ایسا نظام ترتیب دیا جو اتحاد،امن،سلامتی،احترامِ انسانیت اور رواداری پر مبنی ہے۔

پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے کہا کہ اس سال بھی بڑھ چڑھ کر شایانِ شان طریقے سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ منائیں گے،ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ فیضانِ مدینہ ،پنڈوڑی سے آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف تک میلاد النبیﷺ کی خوشی میں عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جلوس کے اختتام پر آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد پذیر ہو گی۔جس میں ملک بھر سے مشائخِ عظام ،علماء کرام اور ثناخوانانِ مصطفیٰ ﷺ بحضور سرورِ کونین ﷺ نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.