تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: تحصیل کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، چالیس سالوں کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے بہترین منصوبہ بندی ضروری ہے، تحصیل کی ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس کے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے بھی کام شروع ہو گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھوک وینس روڈ پتھر ندی، غریب وال روڑ، چک جانی، عیسی وال، چک دانیال فارم ٹو مارکیٹ روڈ کا کام شروع ہو رہا ہے، جلالپور شریف نہر، للِہ انٹر چینج تا جہلم ون وے روڈ، یونیورسٹی تحصیل کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے بہترین منصوبہ بندی ضروری ہے، چالیس سال کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن بناکر سرخرو ہوں گے۔ فارم ٹو مارکیٹ روڈ سے تحصیل کے دیہی علاقوں میں لوگوں کی سہولتوں کا ہر ممکن خیال رکھ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عیسیٰ وال، ڈھوک وینس، پتھر ندی چک دانیال، چک جانی، دولت پور، غریب وال روڑ کے کام کیلئے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں اور انشاء اللہ جلدی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ جلالپور نہر، للِہ انٹر چینج تا جہلم کینٹ ون وے روڈ اور یونیورسٹی کا قیام اولین ترجیح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا جو عہد کیا تھا اسکو ہر حال میں پور کریں گے اورتحصیل کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.