دینہ میں 20 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

0

دینہ: دینہ میں 20سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ،اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کیانی سٹریٹ کے رہائشی 20سالہ نوجوان محمد عیسٰی خان ولد نیاز محمد خان نے ذہنی ٹینشن پر گھر کے کمرے میں گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان نے بھینسوں کا باڑا بنا رکھا تھا جب رات کو گھر آیا تو اپنے کمرے میں چلا گیا جب صبح گھر والوں نے اُٹھانے کے لئے گئے تو دیکھا کہ نوجوان پھندے سے جھول رہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.