دینہ

آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف دینہ میں بھی بھرپور احتجاج، ریلیاں نکالی گئیں

دینہ: آسیہ ملعونہ کی بریت کے خلاف دینہ میں بھی بھرپور احتجاج، بریت کے فیصلے سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے مقررین کا خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے طرح شہر دینہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے آسیہ ملعونہ کو سپریم کورٹ کے طرف سے بریت کے فیصلے پر عوام کا شدید رد عمل پرامن احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔

علماء کرام ع دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ناموس رسالت ایما ن کا اہم شعبہ ہے عالم اسلام تمام تر تکالیف سہ لیتے ہیں مگر آقائے دوعالم ﷺ کی حرمت جان سے مقدم ہے۔

احتجاج سے مولانا خالد محمود ضیغم خطیب مدنی مسجد،مولانا قاری خالقدادنکودر،مولانا مصعب عمیر ،مولانا قاضی واجد حسین ،مولانا ظفر حقانی،مولانا ثمین الرشید،مولانا عبد القدوس اعوان ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔

علماء کرام نے تمام مظاہرین سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی علماء کرام نے اپنے بیانات میں کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں اسیہ مسیح کیس سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے عوامی اسلامی جذبات مجروح ہوئے ماتحت تمامعدالتوں کے فیصلوں کو کالعدقرار دینا قابل تشویش ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button