جہلم

ٹیلرز ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کی جانب سے عید ملن پارٹی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی

جہلم: ٹیلرز ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کی جانب سے عید ملن پارٹی کی تقریب گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی جس میں ٹیلرز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلرز ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کی جانب سے عید ملن پارٹی کی تقریب کا انعقاد مقامی میرج ہال میں کیا گیا اس موقع پر ٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر وحید اختر ، نائب صدر محمد ایاز ، جنرل سیکرٹری علی اکبر نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس تقریب کے مہمان خصوصی حاجی صغیر ایس ایچ او سرائے عالمگیر تھے اور خصوصی شرکت سرپرست پیر سید کرم حسین شاہ اور سرپرست چوہدری محمد اسلم سمیت شہریوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید کرم حسین شاہ نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد تمام ٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور ان کے مسائل بارے آگاہی حاصل کرنا ہے ، انہوں نے مہمانان گرامی کو عید مبارک کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ تحفے تحائف بھی پیش کئے اوراس بات کی یقین دہانی کرائی کے ٹیلرز ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button