جہلم

جہیز ایک ناسور ہے جو ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل چکا ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: جہیز ایک ناسور ہے جو ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل چکا ہے ، اس لعنت نے لاکھوں بہنوں اور بیٹیوں کی زندگیوں کو جہنم بنارکھا ہے ، ان کی معصوم آنکھوں میں بسنے والے رنگین خواب چھین لئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہندوانہ کلچر سے ہماری روایات کا حصہ بن گئی ہیں ، شادی کرتے وقت لڑکی کی رضامندی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا حالانکہ اس سے پوچھنے کا حق ہے ، اسی طرح جہیز کو لازم سمجھا جاتا ہے جبکہ اسے اس کو وارثتی حصہ سے محروم کر دیاجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی اتباع کامیاب زندگی گزارنے کی ضامن ہے ، اس موقع پر شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button