پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر 5فیصد سالانہ کی رعایت کی تاریخ 30 ستمبرمقرر کی گئی ہے، سید مقصود علی کاظمی

0

دینہ: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم سید مقصود علی کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد سالانہ کی رعایت کی تاریخ 30 ستمبر 2019 مقرر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کا نیا سروے بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی جائیداد ہائے منقولہ غیر منقولہ کی درست معلومات محکمہ کو فراہم کریں سروے 2019/2020 یکم جولائی 2020 سے نافذ العمل ہو گا اور اگلے 5سال تک کارآمد ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.