جہلمتارکین وطن

ملٹن کینز پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی پاکستان ہائی کمشنر لندن معظم احمد خان سے ملاقات

لندن/ جہلم: ملٹن کینز پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے چوہدری اصغر علی کی سربراہی میں پاکستان ہائی کمشنر لندن معظم احمد خان سے ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ ہم برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے اصلاحات لا رہے ہیں اور نادرا سرجری میں ہی اب پاور آف آٹارنی کی ٹیسٹیشن ہو گی جبکہ 65 سال سے افراد کو ہائی کمیشن لندن کسی بھی طرح کے کام کی میں کوئی اپاوٹمنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے اور آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ویک اینڈ پر ایمرجنسی سروسیز کا آغاز بھی کریں گے۔

چیئرمین پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری اصغر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور برطانیہ میں پاکستانیوں کا امیج بہتر طور پر سامنے لانے کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے کوشاں ہیں اور سارے عمل میں ہمیں آپکی رہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہے۔

تنظیم کے صدر کونسلر محمد عمران بھٹی نے تنظیم کی مزید کاوشوں کا زکر کرتے ہوئے ہائی کمشنر سے کہا کہ پاکستان کی آزادی کا دن ہو یا یوم دفاع پاکستان ہم اسے بھرپور جذبے سے مناتے ہوئے اپنے ملک کی ثقافت کو لیکر آگے بڑھتے ہیں جس پر ہائی کمشنر تنظیم کے ان اقدام کو سراہاتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

وفد میں شامل وائس چیئرمین تیمور عالم، ممبر ایگزیکٹو چوہدری تنویر منور، کونسلر نبیل نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیونٹی کی بھلائی کے لیے ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر کام جاری و ساری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button