جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا بدکاری کے اڈے پر چھاپہ، 4 رئیس زادے 4 لڑکیوں سے رنگ رلیاں مناتے گرفتار

جہلم:  تھانہ سول لائن پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ قحبہ خانے پر چھاپہ۔شہر کے گنجان علاقہ میں واقع گھر سے 4 کال گرلز 4 بگڑے رئیس زادے گرفتار، گرفتار ملزمان سے جدید اسلحہ بھی برآمد ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شہر کے گنجان آباد علاقہ ڈھوک جمعہ کے رہائشیوں نے پولیس تھانہ سول لائن کو اطلاع دی کہ نجی سکول سے ملحقہ گھر میں جسم فروشی کا اڈہ قائم ہے اگر پولیس فوری کارروائی کرے تو فحاشی و عریانی میں ملوث لڑکے لڑکیاں گرفتار کئے جاسکتے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر صداقت علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر جن میں پولیس کانسٹیبل محسن ضیاء ، رمیز اشرف ، بابر شہزاد، ظہیر عباس، ارسلان پرویز ،عون محمد لیڈی کانسٹیبل، رمشہ ولایت ،نبیلہ امین نے ڈھوک جمعہ میں واقع رہائشی گھر میں چھاپہ مارا۔
پولیس نے رنگ رلیاں مناتے خادم حسین عرف ناظم ولد غلام حسین سکنہ کھمبی سرائے عالمگیر، عمران خان و عزیز خان سکنہ حیات آباد پشاور ، مدثر دل ولد میراج دین سکنہ بھمبھر آزاد کشمیر ، شاہد مسیح ولد پریم مسیح سکنہ نیو کرسچن کالونی جہلم حسیناؤں سعیدہ آرزو ، دختر سرور حسین سکنہ کلیوال سیداں لالہ موسیٰ ، شمائلہ دختر صدیق سکنہ بہاولپور، رانی عرف کرن زوجہ محمد عرفان گلشن پارک سیالکوٹ، انعم نور دختر محمد امین سکنہ گھنٹہ گھر فیصل آباد کو حراست میں لیکر جامع تلاشی لی عمران خان سے پسٹل 30 بور لوڈ برآمد کر لیا۔
پولیس نے جسمانی تسکین حاصل کرنے کے لئے آنے والے رئیس زادوں سمیت حسیناؤں کے خلاف زیر دفعہ 371 A-371B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button