پنڈدادنخان پولیس کا اشتہاری کے خلاف ایکشن، 4 اشتہاری ملزمان کو دھر لیا

0

پنڈدادنخان: پولیس ان ایکشن، اشتہاریوں کا گھیرا تنگ کر دیا،پنڈ دادنخان پولیس کی ٹیم نے کمر کس لی، اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر ایس ایچ او پنڈ دادنخان عبدالغفور بٹ اور ان کی ٹیم سب انسپکٹر محمد آصف محمد اکرم اے ایس آئی محمد اسلم نے اشتہاریوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے لیے دن رات ایک کر دی۔

پنڈدادنخان پولیس نے اشتہاریوں محسن شہزاد، محمد امین، مبشر حیات اور شمع عدنان کو گرفتار کر لیا، اہل علاقہ نے پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ایس ایچ او عبدالغفور بٹ کہا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کو پابند سلاسل کرکے دم لوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.