جہلم

پولیس لائن جہلم میں ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جہلم: پولیس لائن جہلم میں ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ہر عہدہ کے ریٹائرڈ پولیس افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو ہم آج بھی اپنے ساتھ تصور کرتے ہیں۔جن کے تجربہ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔جرائم کے انسداد میں وہ اپنا کردار ادا کریںاور اپنے معاشرے کومثالی بنانے میںاپنا کردا راداکریں۔آپکا تجربہ اور تجاویز اس ضمن میں کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔ایس ایچ او /ایس ڈی پی او صاحبان ہر ماہ ان سے میٹنگ کریں۔علاقہ میں ہونے والے جرائم سے آگاہی حاصل کریں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ان کے لئے نیک تمناؤ ں اور تعاون کا آعادہ کیا گیا۔

آخر میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ڈی پی او جہلم اس دوران ریٹائرڈ ملازمین میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سُنے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button