جہلم

ریلوے حکام نے کرپشن روکنے کے لئے مینوئل ٹکٹوں کی بکنگ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

جہلم: ریلوے حکام نے کرپشن روکنے کے لئے مینوئل ٹکٹوں کی بکنگ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ، پائلٹ پراجیکٹ کے کامیاب تجربے کے بعد 600 ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس خریدنے کا فیصلہ کیاہے ، جس کے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ ریلوے کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر یکم جنوری سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام کو چلنے والی ریل کار میں ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز متعارف کروائی گئیں تھیں اور پہلے مرحلے میں 6 مشینیں خریدی گئیں تھیں ، کامیاب تجربے کے بعدمزید 600 ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران سفر اگر کوئی مسافر بغیر ٹکٹ سوار ہوتا ہے تو اسے ٹرین کے اندر ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس کے ذریعے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے اس طرح ریلوے سٹیشنوں پر بھی مذکورہ مشینوں کی تنصیب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے اسی روز معلوم ہو جائیگاکہ ٹرین میں کتنے مسافر وں نے سفر کیا اور کتنی آمدنی ہوئی ، چیف کمرشل منیجر ریلوے اپنے دفتر میں بیٹھ کر بھی ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس کے ذریعے ٹکٹوں اور مسافروں کی فوری معلومات حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button